10

سکولوں میں ڈنڈے رکھنے اور استعمال کرنے پر پابندی

ساہیوال(بیورو چیف) تعلیمی اداروں میں بچوں پر جسمانی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور بھی سکولوں میں ڈنڈے رکھنے یا استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بچوں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا ہے جو والدین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور تعلیمی ماہرین کی مسلسل اپیلوں کا نتیجہ ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں ڈنڈے یا کسی بھی قسم کے تشدد آمیز آلہ رکھنے یا والے اساتذہ کے خلاف سخت ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی جبکہ سنگین واقعات کی صورت میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کروائی جائیگی۔ یہ پابندی صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر لازم ہوگی اور اس کی خلاف ورزی کو جرائم کے زمرے میں شمار سے کیا جائیگا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد بچوں کو ڈرانا نہیں بلکہ انہیں محبت اور احترام پالتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں