سکولوں کو نان سیلری بجٹ میں جاری فنڈز کو خرچ کرنے سے روکدیا گیا

لاہور (بیوروچیف) مالی سال 2024-25 کا اختتام، سکولوں کونان سیلری بجٹ کی مدمیں جاری4ارب 58کروڑ خرچ کرنے سے روک دیا۔مذکورہ فنڈزسکولوں کوتیسری سہ ماہی کی قسط کی مدمیں جاری کیے گئے تھے، ایجوکیشن اتھارٹیز کوان فنڈزکورواں کی بجائے آئندہ سال خرچ کرنے کا حکم دیا گیا۔ لاہور کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 15کروڑ 95لاکھ روپے جاری کیے گئے، پنجاب کے36اضلاع کواین ایس بی کی مدمیں صرف2،2اقساط ہی جاری ہوسکیں۔ سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ آخری بارسکولوں کونان سیلر ی بجٹ جنوری میں جاری کیا گیا تھا۔اسوقت فنڈز نہ ہونے سے بجلی کے بلزجمع کروانے میں مشکلا ت کا سامنا ہے، سکولوں کے فنڈز روک لینا ناانصافی ہے، نان سیلری بجٹ نہ ملاتوسکولوں کی بجلی کٹ جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں