سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور (بیوروچیف) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کے دوران سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں 30منٹ کی کمی کا اعلان کیا ہے،ۖنئے اوقات کار 7اپریل سے 15اکتوبر تک نافذ ہونگے سنگل شفٹ سکولوں کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جنہیں اب صبح ساڑھے 7بجے سے شروع کیا جائے گا اور دوپہر 1بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز ان سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11بجے ہوا کرے گی۔ڈبل شفٹ سکولز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، جہاں صبح ساڑھے 7بجے سکول شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر 12بجے ہوگی۔ جمعہ کے روز ان سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11بجے ہوگی۔سیکنڈ شفٹ سکولز میں اوقات کار دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے اور شام ساڑھے 4بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں