سکولوں کے نئے اوقات کار

لاہور (بیوروچیف) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سکولوں کا نیاٹائم ٹیبل تیار کر لیا، سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔نئے اوقات کار میں سکول صبح ساڑھے 8بجے لگیں گے چھٹی ڈھائی بجے ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل میں ہفتے کی چھٹی کو بھی برقرار رکھا گیا۔ منظوری کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں