26

سکول ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسموگ کے باعث ایک ہفتے سے فیصل آباد کے بند سکول ایئرکوالٹی بہتراور اسموگ میں کمی کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے۔ حکومت کی جانب سے اسکولز کے حوالے سے ایس او پی بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بچوں کے لیے اسکول میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی گئی، محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آئوٹ لیٹس کو رات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں