سکول سے 60سالہ گداگر کی نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)بھیک مانگ کر گزر بسر کر نے والے 60سالہ شخص کی نعش سکول سے برآمدہوگئی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ پرائمری سکول چک نمبر373ج ب میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش کو تحویل میں لے کرٹی ایچ کیو منتقل کیااور اس کی شناخت کیلئے علاقہ بھر میں اعلانات کروانے شروع کر دئیے جس کی شناخت محلہ سراج ٹائون گوجرہ کے انورولد صادق حسین کے نام سے ہو ئی جس کے بھائی منور حسین کے مطابق کہ اس کی عمر 60سال ہے اوروہ کام نہ ہو نے کی وجہ سے بھیک مانگ کر گزر بسر کر تاتھاجس کی موت ہارٹ اٹیک کے سبب قراردی گئی ہے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں