2

سکول مینجمنٹ کونسل کو25لاکھ خرچ کرنیکا اختیار مل گیا

لاہور (بیوروچیف) سکول مینجمنٹ کونسل کو4لاکھ سے بڑھا کر25لاکھ خرچ کرنے کا اختیاردیدیاگیاجس کے بعد محکمہ سکولز کے لئے عام نوعیت کے کام کروانے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی محتاجی ختم ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جو کمرہ 50لاکھ میں بنا کر دیتا تھا، محکمہ سکولز 15لاکھ میں بنوائے گا،دو باتھ روم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ساڑھے 11لاکھ میں بناتا تھا، محکمہ سکول 4لاکھ میں تعمیرکرے گا،محکمہ سکولز کی سی ای او ایجوکیشن کو ضلع کی 5یوسیزکے سکولوں پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور5یونین کونسلز میں آئوٹ آف سکول بچوں کو واپس لانے کا بھی ہدف دیدیا گیا،سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فیصلے سے 50فیصد بچے بھی واپس ہو جائیں تو بہتری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں