58

سکول کی اپ گریڈیشن اور مڈل کلاسز شروع نہ کروانے والی ہیڈ مسٹریس کارروائی سے بچ نکلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)گرلز سکول کی آپ گریڈیشن اور مڈل کلاسز کے اجرا میں مبینہ رکاوٹ بننے والی بااثر ہیڈ مسٹریس کیخلاف انکوائری سرد خانے میں ڈال دی گئی،اہل دیہہ کا وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب و دیگر حکام بالا سے نوٹس لیکر ہیڈ مسٹریس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 354 گ ب روڈی میں قائم پرائمری گرلز سکول کو آپ گریڈ کرتے ہوئے مڈل سکول کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیساتھ سٹاف فراہم کر دیا گیا لیکن سکول میں تعینات ہیڈ مسٹریس نے مبینہ طور پر احکامات کو رددی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور سکول میں مڈل کلاسز کا اجرا نہ کیا جس پر اہل دیہہ نے ہیڈ مسٹریس کے اس غیر قانونی اقدام بارے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا کو تحریری طور آگاہ کیا کہ ہیڈ مسٹریس کا غیر قانونی قدام گاں کی سینکڑوں بچیوں کو تعلیم کے بینادی زیور سے محروم کرنے کے مترادف ہے جبکہ حکومت آئے روز بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے کی مہم کے دوران نہ صرف کروڑوں روپے کی لاگت سے اشتہارات کے ذریعے تشہیر کرتی ہے بلکہ والدین کو بچیوں کو سکولوں میں داخلے کروانے کی استدعا بھی کرتی ہے کہ اپنے بچوں کو سکولوں میں تعلیم کے حصول کیلئے بھجوائیں مگر بااثر ہیڈ مسٹریس کی تعیلم دشمن پالیسی حکام بالا کیلئے سوالیہ نشان ہے ایل دیہہ کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مڈل کلاسز لگانے کے احکامات جاری ہونے کے باوجود ہیڈ مسٹریس گلناز نے مبینہ طور پر نئی کلاسز کا اجرا نہ کرکے اپنے عہدے سے روگردانی کی ہے اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھ کر سراسر زیادتی کی ہے اہل دیہہ نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر ہیڈ مسٹریس کیخلاف انکوائری سرد خانے میں ڈال دی گئی ہے ہیڈ مسٹریس کو عہدے سے ہٹا کر صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور مڈل کلاسز کے اجرا میں رکاوٹ بننے والی ہیڈ مسٹریس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ سکول میں مڈل کلاسز کا اجرا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں