17

سکول کے قریب بجلی کا پول گر گیاحادثات کے خدشہ سے شہری پریشان

ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ کے نواحی گائوں میں بجلی کا کھمبا گر گیا جس سے بجلی کے تار زمین کو چھونے لگے کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے واقع کے مطابق تحصیل چک جھمرہ کے نواحی گائوں 156ر۔ب دیڑھ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے ساتھ لگایا جانے والا بجلی کو کھمبا الٹ گیا جس کی وجہ بجلی کے تار زمین کو چھونے لگے اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو سکول میں آنے والے بچوں سمیت اس گائوں کے مکینوں کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واپڈا ہیلپ لائن پر کال بھی کردی گئی واپڈا اہلکاروں نے کہا ہے کہ آپ کی شکایت درج کرلی گئی ہے اس پر جلد عملدرآمد کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں