سکھربیراج کاعارضی بند ٹوٹ گیا

سکھر (نامہ نگار) سکھربیراج پر دروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق سکھربیراج پردروازوں کی تبدیلی کے دوران گیٹ نمبر46اور47پرقائم عارضی بند ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق عارضی بند ٹوٹنے سے زیر استعمال مشینری کو بھی نقصان پہنچا جب کہ کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں