سکھ یاتری مودی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

نارووال (نامہ نگار) کرتارپورراہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی آمدجاری، 200 کے قریب یاتری کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف، پاکستان آنیوالے سکھ یاتری بھارتی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے۔تفصیلات کیمطابق نارووال کرتارپور راہداری کے زریعے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نارووال زیرہ لائن راہداری کے ذریعے 200 کے قریب سکھ یاتری کرتاپور پہنچ گئے۔نارووال سکھ یاتری کرتارپور پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا تھا کہ پاکستان نہ جائے وہ مار دے گئے، ہم نے کہاں موت تو کہی بھی آسکتی اور ہم پاکستان کرتارہو کر آئیں گے لیکن جب ہم کرتارہور پاکستان پہنچے اور دیکھا کہ یہاں پر تو بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے ،سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ کا میڈیا بہت نیگٹیوٹی کرتا ہے، لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں