23

سکیورٹی خدشات ‘ عام انتخابات کی حکمت عملی تبدیل

اسلام آباد(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے14 مئی ان انتخابات سے بھی زیادہ سیکورٹی درکار ہوگی جو منعقد نہیں ہو پائے تھے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے سرکاری، نجی اور دفاعی عمارتوں پر حملوں اور پرتشدد واقعات کے تناظر میں پنجاب حکومت کو تشویش ہے اور صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ اب صوبے کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہوں گے یا پھر انتہائی حساس کی کیٹگری میں شامل ہوں گے۔ کوئی ایسا پولنگ اسٹیشن نہیں ہوگا جسے نارمل سیکورٹی کی کیٹگری میں رکھا جا سکے۔ الیکشن کمیشن کو حال ہی میں پنجاب حکومت نے عام انتخابات کرانے کیلئے صوبے میں امن و عامہ کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات اور ضروریات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی تھی۔کمیشن نے صوبائی انتظامیہ سے کہا تھا کہ سیکورٹی کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلات پیش کریں۔ اب سیکورٹی ضروریات کے حوالے سے تفصیلات اب دو کیٹگریز کی روشنی میں تیار کی جائیں گی’ اول، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز اور دوم، حساس پولنگ اسٹیشنز۔ اس کا مطلب ہے کہ پنجاب پولیس کو معاونت کیلئے سابقہ مطلوبہ تعداد کے مقابلے میں زیادہ فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں