182

سکیورٹی خطرات ، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد

اسلام آباد (بیوروچیف)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کافیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی تھی۔پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے تھے۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے کہا تھا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں