فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے میں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج علاقے مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے فتنتہ الخوارج کے 8دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہیں۔
2