170

سکیورٹی فورسز پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی وچیئر مین( انصاف گروپ) رانا طیب خاں،صدر میاں منظور قادر ، جنرل سیکر ٹری چوہدری محمود حسین رحمانی،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سینئر نائب صدر شیخ حاجی سعید احمد، نائب صدر ملک رضوان ، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، جوائنٹ سیکر ٹری عبید اللہ جٹ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اور دیگرنے کہا ہے کہ کرم ایجنسی بنوں بلوچستان سمیت دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔بے گناہ انسانیت اور سیکورٹی فورسز پر حملے انتہائی افسوس ناک ہیں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ پارہ چنار کرم ایجنسی میں آئے روز فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی کے واقعات ملک کو کمزور کررہے ہیں کرم ایجنسی میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی شہادتیں قابل فخر ہیں پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ضلع کرم سمیت خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں