39

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردی میں ملوث 6خوارج ہلاک

اسلام آباد (بیوروچیف) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 6خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے چھ خوارجیوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ 6زخمی ہوئے ہیںآئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، خوارج سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارجیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں