سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،مزید7خوارج مارے گئے

راولپنڈی، پشاور (بیوروچیف/نامہ نگار)سکیورٹی فورسز کی خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ الگ کارروائیاں میں سات خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج مارے گئے، دریں اثناء سکیورٹی اہلکاروں نے مدی کے علاقے میں بھی ایک اور کارروائی کی، جس کے دوران تین خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشنز بھی کئے گئے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں