سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی سی بلاک میں معمولی جھگڑے پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا’پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتل سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر باز پرس شروع کردی۔تفصیل کے مطابق گلشفاں کالونی کے رہائش امجد اسلام نے بتایا کہ اسکا بھائی 35سالہ کامران اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ سیف آباد سے والدہ کوملنے کیلئے آیا تھا جہاں پر اس کی سکیورٹی گارڈ زاہد سے کسی بات پر تکرا ر ہوگئی تو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی،گولیاں کامران کے کرم میں لگے سے بری طرح زخمی ہوکر گر پڑا تو ملزم فرار ہوگیا۔مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا،پولیس نے نعش قبضہ میںلیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق قاتل سکیورٹی گارڈ زاہد کو حراست میںلیکر باز پرس شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں