سہیل آباد میں کیمیکل ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سہیل آباد میں کیمیکل ڈور پھرنے سے نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے معاملہ کو گول کرنے کیلئے متاثرہ نوجوان سے دھاتی تار پھرنے کا ویڈیو بیان لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل آباد گلی نمبر2 کے رہائشی وقاص گلے پر کیمیکل ڈور پھرنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال لایا گیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تو ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی علی عمران بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے کیمیکل ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے نوجوان وقاص سے مبینہ طور پر ویڈیو بیان حاصل کیا۔ جس میں متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ گھر کی چھت پر گیا جہاں پر تیزی سے اوپر جاتے ہوئے نائیلون کی تار اسکے گلے پر پھرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ پتنگ بازی او ڈور پھرنے کا واقعہ نہ ہے۔ وہاں پر کوئی پتنگ بازی نہ ہو رہی تھی اور مضروب کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر کے اکثر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں