4

سہیل بابر جندل کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کینال روڈ کے دیگر نشستوں پر چناؤ مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کینال روڈ فیصل آباد کے سالانہ انتخابات میں سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ کے بلامقابلہ صدر کامیاب ہونے کے بعد دیگر نشستوں پر چنائو مکمل۔ مجاہد دین ایڈووکیٹ نائب صدر’ رانا خضرحیات ایڈووکیٹ سیکرٹری اور محمد عرفان ایڈووکیٹ کو فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا جبکہ ایگزیکٹو کی نشستوں پر نوید انعام چیمہ ایڈووکیٹ’ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ محمد نوید عالم ایڈووکیٹ’ عمیر شاہد ایڈووکیٹ’ اویس قرنی ایڈووکیٹ’ رانا مزمل قمر ایڈووکیٹ’ محمد امجد ایڈووکیٹ’ زاہد اقبال ایڈووکیٹ اور طاہر محمود ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے۔ کنوینئر الیکشن کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نومنتخب عہدیدار تین سال کیلئے فرائض سرانجام دینگے۔ یاد رہے کہ معروف قانون دان سہیل بابر جندل کے مدمقابل دو امیدواروں میاں منصور علی اور رانا آفتاب احمد ان کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے جس پر سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ بلامقابلہ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ نائب صدر کی نشست پر تین امیدواروں مجاہد دین ایڈووکیٹ’ رانا انوار علی ایڈووکیٹ اور سخاوت علی ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ میں مجاہد دین ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب اور سیکرٹری کی سیٹ کیلئے دو امیدواروں رانا خضرحیات ایڈووکیٹ اور علی رضا ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔ کانٹے دار مقابلہ میں رانا خضرحیات ایڈووکیٹ سیکرٹری بن گئے۔ جبکہ ایگزیکٹو کی نشستوں پر بھی 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اور زیادہ ووٹ لینے والے 9امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نومنتخب صدر سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے مسائل کے حل اور وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے لائینگے۔ وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے ووٹرز نے جو ان پر اعتماد کر کے کامیاب کروایا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں