2

سیاحتی سرگرمیو ں کو فروغ دینے کیلئے منصوبے تیار

سرگودہا(بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میانوالی کے چشمہ، خوشاب کے سون ویلی میں اچھالی جھیل پر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سیاحتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ،اے ڈی سی آر میانوالی اور خوشاب کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے اچھالی جھیل اور چشمہ جھیل پر سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔ ان منصوبوں کی لینڈ ایکوزیشن کا عمل جاری ہے، جو مکمل ہوتے ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں سکیم کی تفصیلات، ڈیزائن، ٹائم لائن اور دیگر تکنیکی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ یہ منصوبے خطے میں سیاحت کو نئی جہت دیں گے اور مقامی معیشت کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ لینڈ ایکوزیشن اور دیگر انتظامی امور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ ترقیاتی کام بروقت شروع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں