سیاحتی مقامات کیلئے انٹری فیس لازمی قرار

پشاور( بیو رو چیف )خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل انٹری فیس لازمی قرار دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔سرکاری دستاویزا ت کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصول کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے فی کس، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپیاور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے بطور انٹری فیس حاصل کی جائی گی،تاہم مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں