29

سیاحوں سے بھری جیپ دریا میں جا گری ‘ 3 جاں بحق

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جا گری، حادثے میں3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نیلم سردار طاہر محمود کے مطابق دریا میں گرنے والی جیپ میں12افراد سوار تھے، باقی 6 افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔وادی نیلم کے سیاحتی مقام تاوبٹ سے مسافر جیپ 11 سیاحوں کو لے کر کیل جا رہی تھی کہ پھلاوئی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری۔دریا سے 2 افراد کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کیل منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔جیپ میں ڈرائیور اور کلینر کے علاوہ 11 سیاح سوار تھے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔پاک فوج اور پولیس اہلکار رات کی تاریکی کے باوجود گاڑی سے مزید لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے تاہم پانی کے تیز بہا اور تاریکی کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں