سیاحوں پر حملہ بھارتی سیکورٹی کی نااہلی سے پیش آیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سیدراشدعلی گردیزی، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، رفیق لودھی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پرحملہ بھارت کی اپنی سیکورٹی نااہلی وناکامی کے باعث پیش آیا اس نااہلی وناکامی کے بہانے پاکستان پربھارتی حملے کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان خطے میں جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اس پر اپنی کسی ناکامی ونااہلی کو چھپانے کیلئے بھارت نے جنگ مسلط کی تودنیادشمن کا تماشا دیکھے گی۔ بھارت اپنی اندرونی معاملات وناکامی سیکورٹی پلان پر برے ہمسائے کی ریت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دشمن کسی غلط فہمی کا شکار ناہو ہمارے سیاسی اختلافات سیناجائز فائدہ اٹھانے کی سوچ رکھنے والوں کو پیغام ہے کہ ارض وطن پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہم یک دل ویک زبان ہو قومی یکجہتی کا اظہار کرنااچھی طرح جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں