سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام، وزیراعلیٰ نے ٹورازم پولیس کے قیام کی منظوری دے دی۔مری سے ٹورازم پولیس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں مری میں نئی بھرتی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھرتی ہوگی۔ ٹورازم پولیس کو جدید گاڑیاں اور اسلحہ فراہم کیا جائے گا، سیاحوں کے ڈیٹا تک فوری رسائی ٹورازم پولیس کے پاس ہوگی۔مذہبی و تاریخی مقامات پر ملکی و غیرملکی سیاحوں کو خصوصی تحفظ ملے گا، سکھ برادری سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پنجاب محفوظ منزل بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں