29

سیاستدان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا ہوگا’رانا ثنا اللہ

لاہور(بیوروچیف)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے محاذ آرائی کی کیفیت نظر آ رہی ہے، ایک دوسرے کی عزت خراب کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، ادارے ایک جگہ بیٹھیں اور معاملے کو سلجھائیں۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی کو ایک طرف کر کے آج سے نیا آغاز کیا جائے، وزیر اعظم سوچ رہے ہیں صدر مملکت سے کہیں کہ معاملے کو سلجھائیں، سیاست دان، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ سب کو ماضی کے معاملے سے نکلنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں