74

سیاستدانوں نے ملک وقوم کا دیوالیہ نکال دیا ہے

فیصل آباد ( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیرمولانا عبدالرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہرمحمد خالد محمود اعظم آبادی ودیگر نے کہا ہے کہ سال 2023 میں عوام کو غربت وافلاس . مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی وبدحالی کے سوا کچھ نہیں ملا نام نہاد جمہوریت کے راگ الاپنے والے سیاست دانوں اور ان کے سرپرستوں نے ملک وقوم کو بیرونی قرضوں کی زنجیر میں جکھڑنے کرپشن اور اقرباپروری اپنوں کو نوازنے کی ایسی ایسی داستانیں رقم کی ہے کہ دنیا پاکستان اور اس کی عوام پر ہنس رہی ہے سیاست دانوں نے ملک وقوم کا دیوالیہ نکال دیا ہے انھیں ملک وقوم کی نہیں بلکہ اپنی اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں