31

سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم

اسلام آباد (بیوروچیف)سپریم کورٹ نے سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے۔53صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا ہے، تفصیلی فیصلے میں جسٹس یحیی آفریدی کا اختلافی نوٹ شامل ہے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ بھی تفصیلی فیصلے کا حصہ ہے۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق سمیع اللہ بلوچ کیس میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کیس میں تاحیات نااہلی کا ڈکلیئریشن دے کر آئین بدلنے کی کوشش کی۔عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، آرٹیکل 62 ون ایف میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں۔سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا تصور بنیادی حقوق کی شقوں سے ہم آہنگ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں