فیصل آباد (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈر چوھدری شکور گجر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت قابل قبول نہیں ،۔ مسائل موجود مگر سیاستدان ہی ان سے نبرد آزما ہو کر حل تلاش کر رہے ہیں ۔ تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر آ ئین و فرائض ادا کر تے رہیں تو ملک وقوم کے مسائل بتدریج کم ہوتے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل ملکی اداروں کے سامنے گریہ زاری انکے عزائم کی عکاسی ہے وہ کہتے ہیں کہ عوام انکے ساتھ ہیں آگر ہیں تو پھر ان پر بھروسہ کیوں نہیں کرتے ؟ اور الیکشن کا انتظارکیوں نہیں کرتے ۔
42