سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،اداکارہ پریتی زنٹا

ممبئی(شوبز نیوز) ہیما مالنی سے لے کر شتروگھن سنہا اور کنگنا رناوت تک بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سیاستدان بن چکی ہیں لیکن اداکارہ پریتی زنٹا کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔پریتی زنٹا نے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ اور رکن پارلیمنٹ بننے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے سیاسی میدان سے دور رہنے کا فیصلہ کیا جس کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں۔وہ حال ہی میں اپنے متعلق جعلی خبریں شہیر کرنے پر کانگریس پر برہم ہیں۔گزشتہ روز ایکس پر مداح نے سوال کیا کہ کیا ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں، مجھے سیاست میں دلچسپی نہیں، جب بھی پارٹی ٹکٹ یا پارلیمنٹ کی نشست کی پیشکش ہوئی تو میں نے انکار کیا کیونکہ میں سیاستدان نہیں بننا چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں