سیاست میں آنے کے بعد امیتابھ کا رویہ بدل گیا تھا’ قادر خان

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی جانب سے امیتابھ بچن کو سیاست میں لانے کے حوالے سے ایک بار قادر خان مرحوم نے انکشاف کیا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد امیتابھ بچن کا رویہ بدل گیا تھا۔سینئر اداکار اور مصنف قادر خان نے اپنی زندگی میں ایک بار اپنے قریبی دوست امیتابھ بچن کے سیاست میں آنے کے بعد بدلے رویے پر گفتگو کی۔ قادر خان نے ایک واقعہ بیان کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے اصرار کیا کہ وہ امیتابھ بچن کو سر کہہ کر مخاطب کیا کریں۔ پروڈیوسر کا یہ مطالبہ قادر خان کے لیے کافی مشکل تھا اور یہی بات ان دونوں دوستوں کے درمیان فاصلے کا باعث بنی اور ان کی گہری دوستی اپنے انجام کو پہنچی، قادر خان کو اس سے بہت دکھ پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں