سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہشمند ان سے سڑکوں پر تماشے لگانے کی پلا ننگ چاہتے ہیں مگر غیرقانونی دھرنوں اور لشکر کشی کیخلاف قانون حرکت میں آ ئیگا ۔ قانون کی بجائے دھرنوں سے بانی کی رہائی مکن نہیں-ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹرنہیں بنایاجاسکتاانہوں نے کہاکہ سڑکوں پر مقدمات لڑنے سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے، سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں، طاقت نہیں ملک کی سیاسی و اقتصادی سالمیت بچانے کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں