سیاسی اختلاف کو نفرت میں تبدیل نہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وائس چیئرمین خواجہ اسد اعجازمنانے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرت میں تبدیل کر نے کی بجائے جمہور یت اورقانون کی حکمرانی ثابت کریں- ظلم بھی اتناکریں جتنا کل بردا شت کیاجاسکے ۔ اتنے مقبول لیڈر کی قیدایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل وہ ہے جس سے انصاف ملے مگر بدقسمتی ہے کہ 3کروڑ ووٹ لینے والوں کو بھی انصاف نہیں دیا گیا۔آنکھ چیک کروانے کے لیے کیافرق پڑ جاتا ہے کہ ایک ڈاکٹر کی بجائے دوسرا ہو، اہلِخانہ کو تسلی کروانی ہے اور اس میں کیا خرابی ہے، اہلِخانہ کو ساتھ اگر رکھا جاتا تو کیا طوفان آجاتا؟۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہتری کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہو گا، سپریم کورٹ میں اب بھی پی ٹی آئی کے کیسز ہیں بانی سے ملاقات ملاقات کا موقع ملناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی ایسا کام نہیں کر سکتی جس سے جمہوریت کا نقصان ہو رہائی عدالت سے ہوتاہم عوامی عدالت میں آوازاٹھانابھی آ ئین اور جمہوریت کے مطابق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں