3

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچا بلکہ سی پیک سمیت پاکستان کے عالمی تعلقات اور عالمی تجارت بھی شدید متاثر ہوئی ہے جس کے پیش نظر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا پاکستانی قوم بھی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے مستقل اندرونی امن اور سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا کڑا محاسبہ کرنیکی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں