36

سیاسی بحران کے خاتمے کی امید ، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کراچی (بیوروچیف)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 965 پوائنٹس بڑھ گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 965 پوائنٹس یا 1.6 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 429 تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 464 پر بند ہوا تھا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کی تشکیل پر اتفاق کی خبروں کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں