32

سیاسی بحران ‘ PTI نے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

لاہور(بیوروچیف)پی ٹی آئی نے سیاسی درجہ حرارت اور تنائو میں کمی کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں نے سراج الحق سے کہا کہ آپ نے 2014 میں بھی بحران ختم کرنے میں کردار ادا کیا تھا، موجودہ بحران ختم کرنے میں بھی مدد کریں اور آئین و قانون کا ساتھ دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سراج الحق نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی پہلے گرین سگنل دے، وہ پھر بات کریں گے،کسی ادارے کی ثالثی سے بہتر ہے کہ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔سراج الحق کی بات پر پی ٹی آئی رہنماں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے بات کرکے جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں