61

سیاسی جوڑ توڑ کیلئے شہباز شریف کو اہم ٹاسک مل گیا

لاہور(بیوروچیف)سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد اب شہباز شریف کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا میاں نواز شریف سے رابطہ 22اکتوبر کو ہوا۔ سابق صدر نے میاں نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان رابطہ خوشگوار موڈ میں ہوا۔جس میں میاں محمد نواز شریف نے نومبر کے پہلے ہفتہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے کا عندیہ بھی دیا۔میاں محمد نواز شریف دیگر سیاسی قائدین کے ساتھ ساتھ آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن ، محمود خان اچکزئی ، اے این پی ، ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ میاں محمد نواز شریف پی ڈی ایم کی تمام قیادت سے ملاقاتوں میں انکی جدوجہد کا شکریہ ادا کریں گے۔میاں محمد نواز شریف اپنی غیر موجودگی میں جمہوریت کیلئے کردار ادا کرنے پر قیادت کو سراہیں گے۔تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری شہباز شریف کو دی گئی ہے، اسحاق ڈار بھی میاں شہباز شریف کے ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونیوالی بات چیت میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں