37

سیاسی سرگرمیاں تیز’ زرداری جہانگیر ترین کی اسلام آبادآمد

اسلام آباد(بیوروچیف)تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری لاہور سے اسلام آباد چلے گئے ہیں ۔ انہیں جنو بی پنجاب سے رہنماوں کی معقول حمایت حاصل ہونے کی تو قع ہے ۔ جس کا اعلان آ ج متوقع ہے ۔ جہانگیر ترین کی نگاہیں تحریک انصاف کے منحرفین پر مرکوز ہیں جن سے وہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرنے والے ہیں ۔تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد ان کا جواب ملنے پر نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے کوئی کلیدی اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین جنہوں نے وفاقی دارالحکومت پہنچتے ہی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔انہوں نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ وہ ایک نئی سیا سی جماعت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں اپنی نا اہلیت کو بھی چیلنج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں