سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم گجر انتقال کر گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) چوہدری محمد اسلم گجر وفات پا گئے،نماز جنازہ میں علما ء کرام سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی،تفصیلات کیمطابق چوہدری سلیمان گجر،چوہدری عمران گجر کے والد محترم،چوہدری بشیر احمد گجر ایڈووکیٹ مرحوم،چوہدری اکرم گجر مرحوم،چوہدری سلیم گجر کے بھائی،چوہدری وسیم گجر وائس پرنسپل پنجاب کالج جڑانوالہ کے چچا جان رضائے الہی سے وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازگاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علما اکرام سیاسی سماجی شخصیات تاجر و صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں