10

سیاسی’ عسکری قیادت دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلئے پُرعزم (اداریہ)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرہند میں ڈبو دیں گے، ملک میں دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے خوراج اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ ہے، ہمارے دشمنوں کے ذریعے انہیں وسائل پہنچ رہے ہیں 2018ء کی طرح دہشت گردوں کا سر کچل دیں گے انہیں دشمن قوتوں کی جانب سے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے ہزاروں فوجی جوان اور افسر شہید ہوئے دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم نے دوسروں ملکوں کو دہشتگردوں سے بچایا، وزیراعظم نے کہا قومی اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت آج سے پہلے نہ تھی، معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک نہیں بھولے گا قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی ایک ایسا کردار ادا کرنے جا رہی ہے جسکی اس وقت بہت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد ایسے خطے کا حصول تھا جہاں اسلام کا بول بالا ہو وزیراعظم نے کہا آج پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے، اﷲ تعالیٰ نے ہمیں کھربوں ڈالرز کے قدرتی وسائل عطا کر رکھے ہیں جن کو ہم استعمال کریں تو ہمارے تمام مسائل ختم ہو جائیں پاکستان کو رفاحی مملکت بنائیں گے وزیراعظم نے کہا آج ہمیں سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں جن میں عام شہری مائیں’ بہنیں’ بچے’ ڈاکٹرز’ انجینئرز’ تاجر اور چاروں صوبوں کے باسی شامل ہیں۔ انہوں نے قربانیاں دیکر نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ کیا بلکہ دیگر ممالک کو بھی بچایا وزیراعظم نے کہا قومی پیغام امن کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علماء شامل ہیں اﷲ تعالیٰ اس کمیٹی کو کامیابیاں عطا کرے اسلام کا اعلیٰ وارفع پیغام صوبوں میں پہنچائیں تدبر وفراست’ بردباری اور حوصلے کے ساتھ معاملات کو آگے لیکر چلنا ہے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے کی ضرورت ہے قومی امن کمیٹی کے کنوینئر مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار وزیراعظم نے کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے” دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی نظریہ نہیں بلکہ ان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا اور قتل وغارت گری کرنا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف ریاستی رٹ قائم ہے خاران میں بنک لوٹنے والے 12دہشت گرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں سکیورٹی فررسز نے بروقت اور بھرپور ردّعمل دیکر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی دہشتگردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہے گا،، ملک میں ٹی ٹی پی’ فتنہ الخوراج افغان طالبان سمیت پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالے گروہوں کے خاتمہ کیلئے سیاسی وعسکری قیادت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے افواج پاکستان ودیگر فورسز پوری طرح چوکنا ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گردوں کو چُن چُن کر نشانہ بنا رہی ہیں دشمن ملک دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ہماری فورسز ملک کو دہشتگردی سے پاک بنانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں 2018ء میں بھرپور فوجی آپریشن سے ملک سے دہشٹ گردوں کا خاتمہ کیا گیا تھا کچھ عرصہ سے دہشت گرد گروہ پھر سے سرگرم ہیں جن کے خاتمہ کیلئے سیاسی وعسکری قیادت پوری طرح سرگرم عمل ہے اور انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں