27

سیاسی قائدین امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خوا جہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد،چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طوراور سینئررہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ،ثمریز سومی،مر زامظہر صدیق بیگ ، چوہدری اعجازاحمد،حاجی شمشاد چوہدری شاہد ندیم ، چوہدر ی اشرف گجر،میاںاشرف مٹھو،،رائو ہاشم ،چوہدری محمد اسلم ،حاجی منظور قادر، محمود حسین رحمانی ، رانا طیب خاںاور دیگر نے کرم ایجنسی پارہ چنار فریقین کے درمیان سات روز ہ سیز فائر کے اعلان کومثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے سیاسی قائدین سے اپیل کی ہے کہ دو طرفہ قتل و قتال کو روکنے اور قیام امن کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریںجبکہ حکومت امن و امان قائم کرنے کیلئے مقامی قبائلی رہنماؤں سمیت مذہبی قائدین سے تعاون حاصل کرے اور نقصانات کا ازالہ کرنے ایک گرینڈ جرگہ جلد منعقد کیا جائے تاجر رہنمائوںچوہدری عبدالرحمن ،اسامہ سعیداعوان ،چوہدری ارشد گجر، حاجی ملک ارشد،حاجی محمدیسین ،مہر محمد نعیم ،رانا عبداللہ ، شوکت اللہ،حاجی ندیم وہرہ ، مرزا افضل مغل ،عمران مجید ملک ،لالہ معین شیخ ، رانا فرید،مقصود بٹ،شیخ ریاض ،بشارت امین ، مامون رشید ،خالد محمود صدیقی ، شیخ مسعود، غلام نبی بٹ نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ کشیدگی سے دور رہتی ہے اس لڑائی میں نا صرف بازار کی200سے زائد دکانیں اور املاک کو جلایا گیا بلکہ بے گناہ انسانیت کاقتل عام ہوا جن میںعورتیں اور بچے بھی شامل ہیں تاجر برادری کے نقصان کا ازالہ کیا اور ان پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے وطن عزیز پاکستان فرقہ وارانہ فسادات کا متحمل نہیںہو سکتا اور بہتر ہو گا دونوں فریق پارہ چنار کرم ایجنسی میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی کے واقعات ملک کو کمزور کررہے ہیں ایسے حملوں اور دہشت گردی کی آئین پاکستان اور شریعت ہر گز اجازت نہیں دیتی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار کرم ایجنسی میں مستقل بنیادوں پر امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں