45

سیاسی مظاہرے میں شرکت پر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا’ کاشف محمود

لاہور(شوبز نیوز)لاہورپاکستانی ڈراموں کے سینئر اداکار کاشف محمود نے سیاسی مظاہرے میں شریک ہونے پر اپنی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔کاشف محمود جنھوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں متنوع کردار ادا کیے ہیں اور اپنی بہترین کرداری سے لاکھوں مداحوں کے دل موہ لیے ہیں، انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے” میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انھیں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔کاشف محمود سیاست اور سماجی مسائل پر بھی بہت آواز اٹھاتے رہیں ہیں اور اس معاملے میں اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔ اداکار نے بتایا کہ کس طرح سیاست پر آواز اٹھانے سے ان کے کیریئر پر اثر پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں