28

سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کی سکیورٹی سخت

سرگودھا (بیورو چیف) سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے منتخب ارکان اسمبلی کے دفاتر اور گھروں کیساتھ ساتھ ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے گزشتہ روز نومنتخب ایم این اے وسیم قادر کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد لوگوں نے ان کے گھر کا گھیرائو کرلیا اور شدید نعرے بازی کی جس کے بعد وفاداریاں تبدیل کرنیوالے ارکان اسمبلی نے حکومت سے سکیورٹی مانگ لی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں