1

سیالکوٹ اسٹالینز نے ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیم اونر کامل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹم پین کا بطور کپتان انٹرنیشنل تجربہ اور مختلف ایلیٹ کوچنگ پروگرامز میں کام کرنے کا وسیع پس منظر انہیں ہماری ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔کامل خان نے کہا کہ ہم صرف ایک سیزن کے لیے ٹیم نہیں بنا رہے بلکہ ایک مضبوط ثقافت قائم کر رہے ہی اور ٹم اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بہترین کوچ ہیں۔سیالکوٹ اسٹالینز کے اونر نے کہا کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان کے طور پر ٹم پین نے بطور اسٹریٹیجسٹ، مینٹور اور ہائی پرفارمنس لیڈر بے پناہ تجربہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹم پین کی کوچنگ کیریئر میں بگ بیش لیگ، آسٹریلیا اے، پرائم منسٹرز ایکس اور نیشنل ڈیولپمنٹ پاتھ ویز شامل ہیں، جہاں وہ اعلی کارکردگی والی ٹیمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔کامل خان نے کہا کہ ہمارا فوکس ڈسپلن، واضح حکمت عملی اور مسلسل عمدگی پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں