سیالکوٹ سے دو سال قبل اغوائ ہونیوالی بچی کویت سے بازیاب

سیالکوٹ (نامہ نگار) پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنزسیل نے دو سال قبل سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی چار سالہ بچی زونیرہ فاطمہ کو کویت سے بازیاب کروالیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن کی بڑی کارروائی کرکے 4سالہ مغویہ زونیرہ فاطمہ کو کویت سے بازیاب کروا لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا اشتہاری ملزمان بھی کویت سے گرفتار کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق 4سالہ بچی زونیرہ فاطمہ کو 2023 میں سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان انور اقبال اورصدف اقبال بچی کے رشتے دار ہیں جو بچی کو جعلی دستاویزات کے زریعے کویت لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں