سیب مہنگے دینے پر گاہک نے فائرنگ کرکے پھل فروش کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ناولٹی پل کے قریب سیب مہنگے دینے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گولی مار کر پھل فروش کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی 40سالہ شعیب ولد ارشاد نے سمندری روڈ منڈی کوارٹر میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اور ناولٹی پل کے قریب ریڑھی پر پھل فروخت کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا تھا، گزشتہ شام ناولٹی پل کے قریب ریڑھی پر سیب فروخت کر رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے سیب کے ریٹ پر تلخ کلامی ہو گئی تو موٹرسائیکل سواروں نے پھل فروش شعیب کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں