سیدنا ابوبکر صدیق کادور خلافت اسلام کا روشن باب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مشائخ اتحا د کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان و سجادہ نشین پیر سید علی حیدر حسنی نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت کو تاریخ اسلام کا روشن باب قرار دیا اور کہا کہ اتحاد بین المسلمین اخوت اسلامی بین المسالک ہم اہنگی قومی یکجہتی اخوت اسلامی بین المذہب رواداری کو اپنا کر ہم استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں حضرت محمد مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پاک اور اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکریم و تعظیم بجا لانی چاہیے اپنے قلوب کو نور مودت سے روشن اور خلفائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اکابرین امہ کے اس فارمولا پر عمل کرنا چاہیے کہ کسی کے عقیدہ کو چھیڑونہ اپنا عقیدہ چھوڑو نہ قومی اتحاد ہی سے ہی ہم تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں