فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خلفا را شدین نے احکام ربانی اسوہ رسول اللہ ۖ کی ریاست مدینہ کا تشخص انداز حکمرانی کا نفاذ سر بلند کیا۔ اقلیتوں کاتحفظ و اطمینا ن مثالی تھا آل رسول پاک ۖ کی تکریم و مودت میں انمٹ نقوش چھوڑے ۔ انداز حکمرانی مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار داعی اتحاد امہ ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے متحدہ تنظیمات اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد دربار قادریہ پر سالانہ تاجدار صداقت کا نفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید نا حضرت ابو بکر صدیق اسوہ رسول اللہ ۖ کی عملی تصویر تھے ا کابرین ملت اسلامیہ کی جدوجہد کے باعث دو ارب اہل اسلام 57اسلا می ممالک میں تشویش ہے کہ مکار دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے تاکہ ملی یکجہتی ٹوٹے ہم قومی اتحاد سے ہی اس مذموم سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ عزیز الحسن اعوان’ پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی ‘ علامہ رضا امین سیفی محمدی ‘مولانا محمد تنویرطاہر راٹھورو دیگر مقررین نے کہا کہ بھولا ہوا سبق یاد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دین سے دوری مسائل کا اصل سبب ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم اقدار اسلام پر گامزن ہوں تو عظمت رفتہ کو پا سکتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی شہدا کو سلام عقیدت اور اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی ‘فلسطین و کشمیرکی آزادی شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔
1