176

سیدہ خدیجة الکبریٰ کا یوم وصال 10رمضان المبارک کو منایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ام المومنین خدیجة الکبریٰ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام وخطیب حضرات ام المومنین خدیجة الکبریٰ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے،امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس عزاء کے دوران علماء کرام و ذاکرین خدیجة الکبریٰ کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالیں گے۔ام المومنین خدیجة ا لکبریٰ سرور کائنات ۖ کی دیگر ازواج مطہرات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قریب تھیں۔ آپ مکارم اخلاق کا پیکر جمیل تھیں۔ عفت و پاکدامنی کے باعث زمانہ جاہلیت میں بھی آپ کو طاہرہ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔سب سے پہلے نبی کریمۖ نے جس خاتون سے نکاح فرمایا وہ سیدہ خدیجة الکبریٰ ہی تھیں۔ نکاح کے وقت آپ ۖ کی عمر مبارک 25برس تھی جبکہ ام المومنین خدیجة الکبریٰ کی عمر40برس تھی۔ حضور کی رفاقت میں 25برس گزارنے کے بعد ام المومینن حضرت خدیجہ الکبریٰ 10رمضان المبارک کو65برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔حضورر ۖ نے خود قبر میں اتر کرآپ کو دفن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں