سیدہ طاہرہ طیبہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کا یوم وصال آج

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جگر گوشہ رسولۖ سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ حضرت بی بی فاطمہ سلام اﷲ علیہا کا آج 3رمضان المبارک یوم وصال ہے اسی مناسبت سے مساجد’ امام بارگاہوں اور محبان اہل بیت کے گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جمعة المبارک کے اجتماعات میں علمائے کرام نے سیدہ کائنات حضرت بی بی فاطمہ سلام اﷲ علیہا کی شان ومرتبے کے متعلق خطابات کئے۔ آج بھی مختلف جگہوں پر محافل منعقد ہو رہی ہیں، جس میں جنتی عورتوں کی سردار حضرت بی بی فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے فضائل بیان کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں